the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



مصری حکومت نے فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مجوزہ امن روڈ میپ پیش کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ میں مشتہر اس جنگ بندی روڈ میپ میں فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے پر حملے روک دیں۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" اور اسلامی جہاد نے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے سے قبل  اسرائیل پر راکٹ حملے روکنے کا مطالبہ قابل قبول نہیں۔ اسرائیل فلسطینیوں پر آگ اور بارود برساتا رہے تو فلسطینی کیسے خاموش رہ سکتے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصر کی جانب سے جاری مجوزہ سیز فائر روڈ میپ میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے دو ہفتوں کی مسلسل کوششوں، عالمی اور علاقائی رہ نماؤں اور بین الاقوامی برادری کی مدد سے ایک امن فارمولہ تیار کیا ہے۔ اس فارمولے میں فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ باضابطہ جنگ بندی معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف حملے روک دیں۔
اسرائیل غزہ کی پٹی پر زمینی اور فضائی حملے مکمل طور پر روک دے جبکہ اس کے جواب میں تمام فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ حملے، فائرنگ اور دیگر تمام نوعیت کی جوابی کارروائیاں بند کردیں۔ سیز فائر معاہدے کے میں اسرائیل غزہ کی پٹی کا معاشی محاصرہ ختم کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ فلسطینی شہروں کے درمیان قائم تمام راہ داریوں کو مکمل طور



پر کھول دے۔ اگلے مرحلے میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل دونوں دوبارہ امن مذاکرات شروع کریں اور سنہ 1967ء کے علاقوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کا اعلان کیا جائے، جس میں بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دیا جائے۔

حماس اور اسلامی جہاد کا رد عمل

درایں اثناء فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" اور اسلامی جہاد نے مصر کے جنگ بندی فارمولے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہوا میں معلق کسی امن معاہدے کو قبول نہیں کرسکتے۔ حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری کا کہنا ہے کہ معاہدے سے قبل فلسطینیوں سے راکٹ حملے روکنے کا مطالبہ بلا جواز ہے۔ جنگ اسرائیل نے شروع کی ہے۔ جنگ بندی معاہدے میں بھی اسی کو پہل کرنا ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ انہیں باضابطہ طور پر مصر کی جانب سے کوئی امن فارمولہ نہیں ملا ہے۔ جب امن روڈ میپ کا ذکر میڈیا میں ہوا ہے جب وہ ہمارے پاس آئے گا تو اس کے بعد ہی اس پر عمل درآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

فلسطین کی ایک دوسری بڑی تنظیم اسلامی جہاد نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی بمباری روکے جانے تک کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے مشتہر ہونے والے کسی بھی فارمولے پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکتا۔ ابھی تک مصر کا امن روڈ میپ صرف ذرائع ابلاغ تک پہنچا ہے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.